ایکسین روڈز بوستان خان چانڈیو نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا

چھتر(ویب ڈیسک)ایکسین روڈز بوستان خان چانڈیو نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ مواصلات و تعمیرات روڈز نصیرآباد کے نئے تعینات ہونے والے ایگزیکٹو انجینئر بوستان خان چانڈیو نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال کر فرائض کی انجام دہی شروع کردی ہے چارج سنبھالنے کے بعد ایکسین بوستان خان چانڈیو نے محکمہ کے افسران و عملے سے ملاقات کی اور ضلع نصیرآباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایگزیکٹو انجینئر بوستان خان چانڈیو نے کہا کہ ضلع نصیرآباد میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے زیر اہتمام جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جا رہی ہے۔ تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل اور تعمیراتی کام کے معیار کو یقینی بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی صورت سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے میٹریل سمیت تمام مراحل کی نگرانی کی جائے گی تاکہ عوام کو بہتر اور
 پائیدار سہولیات فراہم کی جا سکیں بوستان خان چانڈیو نے متعلقہ افسران اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں میں مقررہ معیار اور حکومتی قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کی جائے جبکہ ترقیاتی کاموں میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے اور ضلع نصیرآباد میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *