“ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اسلام آباد و راولپنڈی شعیب خان کی زیرِ صدارت خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد”

 اسلام آباد (ویب ڈیسک)ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اسلام آباد و راولپنڈی شعیب خان کی زیرِ صدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل اور سائبر کرائم سے متعلق شکایات پیش کیں، شہریوں کی شکایات کو تفصیل سے سنا گیا اور متعلقہ افسران کو ان کے فوری ازالے اور شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں، اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر کا یہ کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے، عوام کے مسائل کو میرٹ اور شفافیت کے ساتھ حل کیا جائے گا اور سائبر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور ادارے کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا ہے تاکہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے، آخر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی سائبر جرم، دھمکی یا مشکوک آن لائن سرگرمی کی اطلاع سائبر انفو ایپ پر دیں، ہیلپ لائن 1799 پر کال کریں یا قریبی سرکل میں رپورٹ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *