Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ ، ویب ڈیسک ،ایوب سپورٹس کمپلیکس میں تزئین و آرائش کے بعد کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے کردیا افتتاح کے موقع پر کے ہمراہ سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ بھی موجودتھےاس موقع پر صوبائی مشیرِ کھیل مینا مجید بلوچ کا کہنا تھاکہ کہ حکومتِ بلوچستان نوجوانوں کو معیاری کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے مسلسل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کر کے درپیش مسائل اور موجودہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، جس کے بعد اکیڈمی کی بہتری اور اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کے مطابق اکیڈمی میں پہلے صرف دو کرکٹ پچز موجود تھیں جن کی تعداد بڑھا کر دس کر دی گئی ہے، جبکہ تمام پچز پر اعلیٰ معیار کے نیٹس بھی نصب کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈریسنگ رومز اور واش رومز کی مکمل تزئین و آرائش کے ساتھ انہیں فعال بنایا گیا ہے، فرش پر ٹف ٹائلز لگائی گئی ہیں، پینے کے صاف پانی کے لیے واٹر فلٹریشن سسٹم نصب کیا گیا ہے اور بجلی کا درپیش مسئلہ بھی حل کر دیا گیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے کرکٹرز نے ہر سطح پر اپنی بہترین صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ محکمہ کھیل کا بنیادی مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو جدید تربیتی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام صوبوں کے کھلاڑیوں کو یکساں مواقع ملنے چاہئیں اور بلوچستان کے باصلاحیت کرکٹرز کو بھی قومی سطح پر بھرپور نمائندگی دی جانی چاہیے۔