Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد(ویب ڈیسک)این سی سی آئی اے کا آفیشل ویب سائٹ پر کڈز کارنر کے نام سے خصوصی سیکشن قائم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے بچوں میں سائبر آگاہی کے فروغ کے لیے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ‘کڈز کارنر’ کا خصوصی سیکشن قائم کیا ہے، کڈز کارنر ایک مخصوص آن لائن پلیٹ فارم ہے جو بچوں کو ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ رہنے کے بارے میں سکھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے، اس سیکشن میں دلچسپ سرگرمیوں، معلوماتی چیلنجز اور آسان حفاظتی رہنمائی کے ذریعے بچوں کو اپنی ذاتی معلومات کے تحفظ، آن لائن خطرات کی شناخت اور انٹرنیٹ کے ذمہ دارانہ استعمال کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کا یہ کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد بچوں میں کم عمری سے ہی ڈیجیٹل حفاظت کا شعور پیدا کرنا اور انہیں محفوظ ڈیجیٹل شہری بنانا ہے تاکہ وہ آن لائن دنیا میں اعتماد کے ساتھ اور ذمہ داری سے حصہ لے سکیں، انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی آن لائن حفاظت این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے،والدین اور اساتذہ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے این سی سی آئی اے کی آفیشل ویب سائٹ https://nccia.gov.pk/kids.html پر کڈز کارنر کا دورہ کریں جبکہ سائبر جرائم کی اطلاع سائبر انفو ایپ یا ہیلپ لائن 1799 پر دیں