Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات، طبی آلات، طبی سازوسامان، سرجیکل سپلائیز اور اشیائے صرف کی خریداری کے عمل میں شفافیت، میرٹ اور دیانت داری یقینی بنانے کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں اہم خریداری کے اقدامات میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے گریڈ18یا اس سے اعلیٰ گریڈ کے سینئر افسر کو بطور مبصر نامزد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔مراسلے کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اس وقت ٹرشری کیئر ہسپتالوں کے لیے سرجیکل آلات کی خریداری کے سینٹرل فریم ورک کنٹریکٹ سمیت صوبہ بھر کے لیے ادویات، طبی آلات، طبی سازوسامان، سرجیکل سپلائیز اور ہسپتالوں میں استعمال ہونے والی اشیائے صرف کی خریداری کے اہم اقدامات پر عملدرآمد کر رہا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان خریداریوں کے حجم، مالی اہمیت اور صوبہ بھر پر مرتب ہونے والے اثرات کے پیش نظر خریداری کے عمل میں احتیاطی ادارہ جاتی نگرانی کی اضافی سطح متعارف کرائی جا رہی ہے۔اس اقدام کا مقصد خریداری کے تمام مراحل کو شفاف، مسابقتی اور غیر جانب دار بنانے کے ساتھ ساتھ متعلقہ قوانین، قواعد، پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے فریم ورک اور منظور شدہ طریقہ کار کے مطابق یقینی بنانا ہے۔محکمہ کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب مذکورہ خریداری کے عمل میں ایک سینئر افسر کو بطور مبصر نامزد کرے۔ ضرورت کے پیش نظر محکمہ کے دیگر اہم خریداری کے اقدامات میں بھی مذکورہ افسر کو بطور مبصر نامزد کیا جا سکتا ہے۔حکومت پنجاب عوامی فنڈز کے شفاف اور مؤثر استعمال، میرٹ اور دیانت داری کو یقینی بنانے اور بدعنوانی و بے ضابطگیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے۔