Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لاس اینجلس(سپورٹس ڈیسک)میجر لیگ ساکر کے کلب ایل اے گیلکسی نے سپین کے 34 سالہ مڈفیلڈر سرجی روبرٹو کو فری ٹرانسفر پر اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپین کے 34 سالہ مڈفیلڈر سرجی روبرٹو نے اطالوی کلب کومو کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد ایل اے گیلکسی کے ساتھ 2028 تک کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔کلب کے جنرل منیجر ول کونٹز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرجی روبرٹو اپنے ساتھ قیادت، تکنیکی مہارت اور چیمپئن شپ کا وہ تجربہ لا رہے ہیں جو بہت کم کھلاڑیوں کے پاس ہوتا ہے۔ سرجی روبرٹو نے 2010 میں بارسلونا سے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ 2024 میں کومو منتقل ہونے تک اسی کلب سے وابستہ رہے۔ اب وہ ایل اے گیلکسی میں جرمنی کے مارکو روئس اور بارسلونا کے سابق ساتھی ریکی پوچ کے ساتھ مڈفیلڈ سنبھالیں گے۔