ایف سی بلوچستان (نارتھ) مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے،سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، لیفٹیننٹ کرنل رضوان علی طیب

چھتر(ویب دیسک)ضلع نصیرآباد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ 114 ونگ سوائی رائفلز ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ریلیف آپریشن تیز کر دیا گیا ہے 114 ونگ سوائی رائفلز ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل رضوان علی طیب کی خصوصی ہدایت پر میجر یاسر نے ربیع کینال یونین کونسل شوریٰ ڈرابی بیرون سمیت دیگر سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اس موقع پر ایف سی بلوچستان کے جوانوں نے سیلاب متاثرین میں ٹینٹ، راشن، پینے کا صاف پانی اور دیگر ضروری اشیائے ضرورت تقسیم کیں۔ میجر یاسر نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ایف سی بلوچستان (نارتھ) مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور امدادی سرگرمیاں مسلسل جاری رہیں گی انہوں نے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں تک امداد کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے سیلاب متاثرین نے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد کو سراہتے ہوئے بروقت ریلیف سرگرمیوں پر اظہار تشکر کیا۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں امدادی سامان کی فراہمی سے انہیں بڑی مدد ملی ہے ایف سی بلوچستان (نارتھ) حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ضرورت کے مطابق مزید امدادی اقدامات بھی جاری رکھے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *