Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کراچی (سپورٹس ڈیسک)پیڈل ورس کے زیر اہتمام، انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اورپاکستان پیڈل فیڈریشن کی زیر سرپرستی ایف آئی پی پرومیسز پیڈل کپ 27 اگست سے ورس پیڈل کورٹ، کراچی میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین کریں گے، ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 41 ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،ٹورنامنٹ میں 7 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز، ویمنز اور جونئیر کے مقابلے انڈر 12، انڈر 14، انڈر 16، انڈر 18 اور گرلز انڈر 18 شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 30 اگست کو کھیلے جائیں گے جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو کیش ایوارڈ، ٹرافیاں، سرٹیفیکٹ اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں بھیجا جائے گا۔