Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)جاپان میں جاری ایشین گیمز کے باکسنگ ایونٹ میں پاکستانی خاتون باکسر ماریہ رند، منگولیا کی باکسر یسوگن کے خلاف (آج)جمعرات24 ستمبر کو قسمت آزمائی کرے گی۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل میجر عرفان یونس نے بتایا کہ ایشین گیمز میں باکسنگ ایونٹ کے مقابلے جاپان میں جاری ہیں ایونٹ میں 33 ممالک کے مرد اور خواتین باکسرز اپنی اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ پاکستانی خاتون باکسر ماریہ رند 51 کلوگرام ویٹ کیٹگری کے مقابلوں میں 24 ستمبر کو منگولیا کی باکسر سے مقابلہ کرے گی۔ 26 ستمبر کو 90 کلو گرام میں پاکستانی باکسر عرفان خان کا مقابلہ کوریا کے باکسر کیم جیچائی سے اور 60 کلوگرام کے مقابلوں میں پاکستانی خاتون باکسر فاطمہ زہرا کا مقابلہ تازجکستان کی باکسر سمادوا مجگونا سے ہوگا۔ ایونٹ میں سیمی فائنل مقابلے 29 ستمبر اور 30 ستمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 2 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔