Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

تاشقند(سپورٹس ڈیسک)ماسٹرز ویٹ لفٹنگ فیڈریشن پاکستان کے صدر ارشد خان ترک نے کہا ہے کہ ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ اکتوبر میں منعقد کروانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ گزشتہ دنوں ارشد خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے ازبکستان کے شہر تاشقند کا دورہ کیا، جہاں انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر محمد جلود، ایشین ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر یوسف المنا اور سیکرٹری سیف ہاربی سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان میں ویٹ لفٹنگ کو درپیش چیلنجز، فیڈریشن کی تنظیم نو اور کھیل کے فروغ کے لئے درکار اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ بین الاقوامی عہدیداروں نے ارشد خان ترک کی کاوشوں اور پاکستان میں ویٹ لفٹنگ کی بحالی کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ عالمی اور ایشیائی فیڈریشن پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔ اس کے علاوہ ایشین ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے آئندہ اکتوبر میں شیڈول ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔