ایران کے ساتھ تیل کی برآمدات پر تبادلہ خیال کیا ہے، عراقی وزیر تیل

بغداد(انٹرنیشنل ڈیسک)عراقی وزیر تیل نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ عراقی تیل کی برآمد ممکن بنانے کے لیے بندوبست بارے بات چیت ہوئی ہے۔ تاہم اس سلسلے میں ابھی میکانزم کی تیاری ہونا باقی ہے۔ وزیر تیل باسم محمد نے اس امر کا اظہار کیا ۔عرب ٹی وی وزیر تیل نے ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی کوئی تفصیل ظاہر نہیں کی ہے۔ کہ اس بات چیت میں تیل کی کتنی مقدار میں برآمد اور کب سے برآمد زیر بحث آئی ہے۔ایک اندازے کے مطابق عراق ان دنوں تقریبآ 27 لاکھ بیرل تیل یومیہ پیدا کرتا ہے اور نصف کے قریب تیل برآمد کر رہا ہے۔ وزیر تیل نے رواں ماہ عراقی تیل برآمد کرنے کی سطح کے ڈیڑھ ملین بیرل سے پونے دو ملین بیرل تک پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *