ایران نے امارات پر میزائل داغنے کا بیان مسترد کردیامتحدہ عرب امارات کے الزامات بے بنیاد ہیں،ترجمان وزارت خارجہ

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امارات پر ایران سے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ اس سے پہلے امارتی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ ایران سے 2 بیلسٹک میزائل کئے گئے ۔امارتی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ دونوں میزائل سمندر میں جا گرے، دونوں میزائل سمندری ٹریفک کو نشانہ بنا رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *