ایئر پورٹ سے دیر بالا تک رضا اللہ کا شاندار استقبال کیا جائے گا،محمد اقبال

 دیر بالا(سپورٹس ڈیسک)کرکٹر رضا اللہ مشوانی کے بڑے بھائی محمد اقبال مشوانی نے کہا ہے کہ ان کے بھائی رضا نے انگلینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ سے ملک کا نام روشن کیا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ انہیں رضا اللہ مشوانی کی صلاحیتوں پر پہلے ہی یقین تھا، امید ہے رضا اللہ مستقبل میں بھی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔کرکٹر کے بڑے بھائی نے کہا کہ ایئرپورٹ سے دیر بالا تک رضا اللہ مشوانی کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کرکٹر رضا اللہ مشوانی کا تعلق دیر بالا کے علاقے نیاگر بیدامے سے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *