Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد(ویب ڈسک)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خواتین کے حوالے سے منعقدہ نویں او آئی سی وزرا کانفرنس خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کے اجتماعی عزم کی عکاس ہے۔پیر کو اسلام آباد میں نویں او آئی سی وزرا خواتین کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اہم ترین فورم کی میزبانی کرنا پاکستان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں او آئی سی کے رکن ممالک، مبصر ممالک اور مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 125معزز مندوبین نے شرکت کی۔ااعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ مندوبین کی بھرپور شرکت اور قیمتی آرا نے نہ صرف مذاکرات کو وسعت دی بلکہ مسلم دنیا میں خواتین کی سماجی، اقتصادی اور سیاسی خودمختاری کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کو بھی اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد نے بامقصد گفتگو، باہمی سیکھنے کے عمل اور اجتماعی اقدام کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس نے پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کو مرکزی اہمیت دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وفاقی وزیر نے پوری کانفرنس کے دوران خواتین کی مضبوط شرکت اور قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مہارت اور لگن نے مشاورت کو تقویت بخشی ہے.