اوستہ محمد میں نامعلوم افراد نے مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے خاتون سمیت2افراد کو قتل کردیا

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک)اوستہ محمد میں نامعلوم افراد نے مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے خاتون سمیت2افراد کو قتل کردیا پولیس کے مطابق اوستہ محمد سٹی پولیس تھانے کی حدود مسن محلہ میں مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک خاتون اور انکے مبینہ آشنا محمد امین کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر سول اسپتال اوستہ محمد منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کوشش شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *