Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اوتھل (ویب ڈیسک) اوتھل کے مین بازار میں مال بردار ہیوی گاڑیاں شہریوں کے لیے وبال جان بن گئیں، شہریوں کو پریشانی کا سامنا، تفصیلات کے مطابق ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اوتھل کے مرکزی بازار میں اکثر دن کے اوقات میں مال بردار ہیوی گاڑیوں کی آمدورفت کے باعث شہریوں کو خریداری میں شدید مشکلات کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔ بازار میں دن کے وقت شہریوں کا رش ہوتا ہے۔ تاہم اس کے باوجود بڑی ہیوی گاڑیاں دیدہ دلیری سے بازار کے اندر داخل ہو کر سامان اتارتی ہیں، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے اور شہریوں کو آمدورفت اور خریداری میں دشواری پیش آتی ہے۔اوتھل کے عوامی حلقوں نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دن کے اوقات میں بڑی ہیوی گاڑیوں کے بازار میں داخلے پر فوری پابندی عائد کی جائے تاکہ ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے اور شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔