Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لندن (سپورٹس ڈیسک) برطانوی میڈیا نے انگلینڈ کے دورے پر موجودہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو 50 برسوں کی کمزور ترین ٹیم قرار دے دیا۔برطانوی میڈیاکے مطابق انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی آخری 8 وکٹیں صرف 74 رنز پر گریں، ماضی کے عظیم بیٹرز کے مقابلے میں موجودہ بیٹنگ کا معیار نمایاں طور پر کمزور ہے، پاکستانی فاسٹ بولنگ میں رفتار اور معیار دونوں میں کمی ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹ میں انگلینڈ کے دورے پر موجودہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم 50 برسوں کی کمزور ترین ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہیڈنگلے کی خشک پچ پر بھی پاکستانی بولرز انگلش بلے بازوں کو پریشان نہ کرسکے۔برطانوی میڈیاکے مطابق پاکستان کی فیلڈنگ بھی خراب ہے جب کہ متعدد مس فیلڈز اور کیچز ڈراپ ہوئے جس کے پیش نظر جو روٹ، ہیری بروک اور ڈین لارنس نے آسانی سے رنز بنائے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ محمد رضوان کی وکٹ کیپنگ اور اسپنرز کی جوڑی ماضی کی جارحانہ کرکٹ کی جھلک واپس لاسکتی ہے۔