انگلینڈ کی شاندار فتح!

ویب ڈسک انگلینڈ نے ایک انتہائی سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد ناروے کو اضافی وقت میں 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ میامی کے ہارڈ راک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا یہ میچ ڈرامائی اتار چڑھاؤ سے بھرپور رہا۔
ناروے کا پہلا گول (36 واں منٹ) میچ کا پہلا گول ناروے کے اینڈریاس شجیلڈروپ نے اسکور کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی غیر متوقع برتری دلائی۔
پہلے ہاف کے بالکل آخری لمحات میں انگلینڈ کے اسٹار کھلاڑی جوڈ بیلنگہم نے شاندار گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔مقررہ 90 منٹ تک مقابلہ 1-1 سے برابر رہنے کے بعد میچ اضافی وقت میں چلا گیا۔ جہاں جوڈ بیلنگہم نے ایک بار پھر جادوئی کھیل پیش کرتے ہوئے اپنا دوسرا اور میچ کا فیصلہ کن گول داغ کر انگلینڈ کو 1-2 کی برتری دلا دی جو آخر تک برقرار رہی۔
میچ کے دوران ایک بڑا تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب ناروے کے کھلاڑیوں اور کوچ نے احتجاج کیا کہ انگلینڈ کے پہلے گول سے ٹھیک قبل بال اسٹیڈیم کے اوپر لٹکی کیمرہ وائر سے ٹکرائی تھی، جس سے گیند کی سمت بدلی۔
تاہم، میچ کے بعد فیفا نے باقاعدہ بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ سمارٹ بال میں موجود ‘کنیکٹڈ بال ٹیکنالوجی’ کے سینسرز کے مطابق گیند کسی تار سے نہیں ٹکرائی تھی، اس لیے انگلینڈ کا گول بالکل قانون کے مطابق تھا۔ اس کے علاوہ دوسرے ہاف میں ناروے کا ایک گول بھی ہالینڈ کی جانب سے فاؤل کے باعث سیمیولڈ کر دیا گیا۔
اب انگلینڈ کا مقابلہ 15 جولائی 2026ء کو اٹلانٹا میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا سے ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *