انگلینڈ،خشک سالی کے باعث گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز موخر

 لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ میں خشک سالی کے باعث گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز موخر کر دیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے دو تہائی حصے میں خشک سالی کے اعلان کے بعد کھلاڑیوں کے انجری رسک پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔سخت اور خشک رگبی گرانڈز کو کھلاڑیوں کیلئے ممکنہ طور پر غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔رگبی فٹ بال یونین نے کھلاڑیوں کی حفاظت اور سیزن کے یکساں آغاز کو فیصلے کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔کاؤنٹی لیگ کے 12 ستمبر کے میچز بھی ضرورت پڑنے پر موخر کیے جا سکتے ہیں۔رگبی فٹبال یونین نے خشک سالی کی گائیڈ لائنز کے تحت فل کنٹیکٹ ٹریننگ کم کرنے بھی ہدایت کی ہے۔کھلاڑیوں کو ٹرائی اسکور کرتے وقت ڈائیو نہ کرنے اور ٹریننگ سے قبل پچ کی حالت جانچنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *