Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

وندر(این این آئی) وندر میں گرینڈ شمولیتی جلسہ انگاریہ قبائل و منسلک برادریوں کے سربراہ سردار اختر جان انگاریہ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ سردار اختر جان انگاریہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی اور شہیدوں کی جماعت ہے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے ترجمان میر علی حسن زہری کی قیادت میں پارٹی کافی مقبول ہے محرومیوں کے خاتمے کے لئے ہم نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی ہے امید ہے ہمارے تمام مسائل حل اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ سردار اختر جان انگاریہ نے مزید کہاکہ لسبیلہ حب سے یہاں آنے والے ان تمام برادریوں کے لوگوں کا بے حد مشکور ہوں جو اس سفر میں ہمارے ساتھ آئے ہیں ہماری کسی رنجش نہیں جو ہمیں عزت دیتے رہے ہم انہیں عزت دیتے رہے حب لسبیلہ کے لوگوں دہائیوں سے پسماندہ ہیں جدید ترقی اور بنیادی ضروریات یہاں کے لوگوں کا بھی حق ہے۔اسکول بس پینے کے پانی صحت روزگار جیسی بنیادی ضروریات کے متقاضی ہیں اور ہم میر علی حسن زہری کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں عزت بخشی اور ہمارے مسائل کے حل کے لئے بھرپور یقین دہانی کرائی ہم بھی انہیں یقین دہانی کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کا پروگرام گھر گھر پہنچائیں گے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی لسبیلہ کے صدر شاہنواز حسن جاموٹ، یوسی 12 PS111 یوتھ کونسلر کراچی پاکستان پیپلز پارٹی حاجی اظہر انگاریہ، نواز علی دودا، سردار زادہ عابد انگاریہ، عبدالرشید انگاریہ، دریاخان انگاریہ، عبدالخالد انگاریہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم 70 سالہ دور بھی دیکھا 40 سالہ دور بھی دیکھا ہمارے بزرگوں نے عمریں گنوادیں ہماری عمریں بھی گزرہی ہیں مگر پسماندگی دور نہیں ہوئی۔ وڈیرہ شاہنواز حسن جاموٹ نے کہاکہ پیپلز پارٹی مسکینوں شہیدوں کی جماعت ہے پڑھے لکھے لوگوں کو میرٹ کی بنیاد پر روزگار ملنا چاہیے سردار اختر جان انگاریہ کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ نواز علی دودا نے کہاکہ میرعلی حسن زہری وعدے کے پکے ہیں حب کی طرح وندر میں بھی ماسٹر پلان دیں گے۔ محمد دین موندرہ نے کہا کہ میر صاحب اگلا الیکشن آپکا ہے سردار اختر جان انگاریہ کے آنے سے حب لسبیلہ میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔اس موقع پر میرمولابخش بزنجو، چیئرمین جاوید جمالی، سکندر جتک، ملوک بنگلزئی، پیپلز پارٹی حب کے صدر شریف پالاری، چیئرمین میونسپل کارپوریشن گل حسن محمد حسنی، ضلعی وائس چیئرمین کمال خان محمد حسنی، ممتاز قانون دان غلام رسول انگاریہ، میر حبیب حسرت میروانی، چیئرمین گڈانی جانشیر حمید بلوچ، حبکو چیئرمین وڈیرہ خالق داد ڈگارزئی، منظور حسین انگاریہ، کامریڈ امام بخش انگاریہ، جنرل سیکریٹری غلام مصطفیٰ بلوچ، صدر یوتھ ثنائ انگاریہ، سابق وی سی امیر بخش بھٹائی انگاریہ، حاکم ابراہیم انگاریہ، ذوالفقار جمالی، مجاہد جمالی، کونسلر رزاق لاسی، وڈیرہ فقیر عطائ اللہ نازش، غلام قادر انگاریہ، عبد الشکور یامین انگاریہ ودیگر موجود تھے۔