انٹرپول کی بڑی کامیابی! یو اے ای میں انتہائی مطلوب سویڈش شہری گرفتار، منی لانڈرنگ کا عالمی نیٹ ورک تباہ

ابوظبی(انٹر نیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات اور سویڈن کی مشترکہ کارروائی میں عالمی منی لانڈرنگ نیٹ ورک کے مبینہ سربراہ کو یو اے ای میں گرفتار کرلیا گیا۔ اماراتی وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار شخص سویڈن کا شہری ہے اور اس کے خلاف انٹرپول ریڈ نوٹس جاری تھا۔ اماراتی حکام کے مطابق سویڈن میں نیٹ ورک کے مزید 6 مبینہ ارکان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ گروہ نے 10 ماہ کے دوران تقریبا 7 کروڑ سویڈش کرونا منتقل کیے۔حکام کا کہنا تھا کہ رقم جرائم سے حاصل آمدن کو چھپانے اور اسے دیگر جرائم پیشہ گروہوں تک پہنچانے کے لیے استعمال کی جاتی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *