Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) انجینئرنگ، سائنسی اور تکنیکی کنسلٹنٹس کو آگاہ کیا جا رہا ہے کہ ان کی فراہم کردہ خدمات پر بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز (BSTS) کی شرح 8 فیصد مقرر ہے۔بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے تمام متعلقہ سروس فراہم کنندگان پر زور دیا ہے کہ وہ بی آر اے کے ساتھ اپنی رجسٹریشن مکمل کریں، مقررہ شرح کے مطابق واجب الادا سیلز ٹیکس آن سروسز مقررہ مدت کے اندر جمع کرائیں اور بروقت ریٹرن فائل کریں۔اتھارٹی نے واضح کیا کہ ٹیکس قوانین پر عملدرآمد، درست رپورٹنگ اور بروقت ٹیکس ادائیگی نہ صرف قانونی ذمہ داری ہے بلکہ بلوچستان میں شفاف اور مؤثر ٹیکس نظام کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔