Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

واشنگٹن(این این آئی)امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹ رکن رو کھنہ نے نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ کے تحت گرفتاری کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو بین الاقوامی قانون کا احترام کرتے ہوئے عدالت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رکن کانگریس رو کھنہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر کسی ایسے شخص کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت نے وارنٹ جاری کیا ہے تو امریکا کو قانون کے مطابق کارروائی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو یا روسی صدر ولادیمیر پوتن جیسے افراد امریکی حدود میں آئیں تو امریکی صدر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کارروائی کا حکم دینا چاہیے۔رو کھنہ کا کہنا تھا کہ امریکا کو آئی سی سی کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے کیونکہ یہ معاملہ نہ صرف انسانی حقوق بلکہ عالمی قوانین اور قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظام سے بھی متعلق ہے۔رو کھنہ نے صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کو اہمیت نہیں دیتے، جس سے امریکا کی عالمی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر آئی سی سی کے وارنٹ کے باوجود کسی رہنما کو بغیر کسی کارروائی کے امریکا آنے دیا جاتا ہے تو اس سے احتساب کے اصول کمزور ہوں گے۔