Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

امریکہ ویب ڈیسک ،امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ ارکان نے ایران کے ساتھ جنگ کے خدشات کے باعث سالانہ دفاعی پالیسی بل (این ڈی اے اے) کی مخالفت کی ہے جس کے نتیجے میں یہ بل اگلے مرحلے تک نہیں پہنچ سکا۔میڈیا ذرائع کے مطابق ووٹنگ میں بل کے حق میں 50 اور مخالفت میں 46 ووٹ پڑے جو اسے آگے بڑھانے کے لیے کافی نہیں تھے۔اگرچہ بل کی حتمی منظوری کے عمل میں ابھی کئی ماہ باقی ہیں، لیکن سینیٹ میں اسے آگے بڑھانے میں ناکامی ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے حوالے سے گہری سیاسی تقسیم اور محکمہ دفاع کی پالیسیوں و بجٹ پر اس کے ممکنہ اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔ڈیموکریٹ سینیٹر رچرڈ بلومینتھل نے کہا کہ وہ اس بل کی حمایت سے پہلے چاہتے ہیں کہ انتظامیہ ایران کے بارے میں اپنی حکمتِ عملی واضح کرے اور کانگریس سے منظوری حاصل کرے۔ایک اور ڈیموکریٹ سینیٹر، ٹیمی ڈک ورتھ، نے بھی کہا کہ وہ اس وقت تک بل کی حمایت نہیں کریں گی جب تک ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے لیے مزید فنڈنگ محدود کرنے سے متعلق ان کی ترمیم شامل نہیں کی جاتی۔