Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

واشنگٹن (انٹر نیشنل ڈیسک)امریکی اخبار نے کہا ہے کہ دوران پرواز کپتان پر چاقو سے حملہ کرنیوالا اماراتی پرواز کا شریک پائلٹ انتہا پسندی پر مبنی نظریات کا حامل تھا اور اسی بنیاد پر عمان نے اس شریک پائلٹ پر پابندی لگائی تھی۔اخبار کے مطابق اماراتی ایئر لائن نے اس پابندی کے باوجود عمانی پائلٹ کو نوکری دی اور امارات اسرائیل جیسے حساس روٹ پر بھی تعینات کیا۔عرب ٹی وی کا کہنا تھا کہ عمانی شہری امارات آنے سے پہلے شام گیا تھا جہاں وہ انتہاپسندی کا شکار ہوا۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حملہ آور شریک پائلٹ انتہاپسندی کا شکار ہوگیا تھا۔