Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

سپورٹس نیوز.افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شاہ پور زدران طویل علالت کے بعد صرف 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی ان کے انتقال کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہےوہ مدافعتی نظام کی ایک انتہائی نایاب اور خطرناک بیماری (ہیموفیگوسائٹک لیمفو ہسٹیوسائٹوسس) میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی ماہ سے بھارت (نئی دہلی) کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
شاہ پور زدران نے ایک مہاجر کی حیثیت سے پاکستان کے شہر پشاور میں بھی وقت گزارا اور اپنی ابتدائی کرکٹ کا آغاز پشاور ہی سے محمد نبی اور اصغر افغان جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کیا تھا۔وہ افغانستان کرکٹ کے بانی کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے 2015 کے ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف تاریخی وننگ شاٹ کھیل کر افغانستان کو ورلڈ کپ کی پہلی فتح دلائی تھی، جو افغان کرکٹ کی تاریخ کا ایک یادگار ترین لمحہ ہے۔انہوں نے افغانستان کے لیے 44 ون ڈے اور 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ ان کا اچانک انتقال افغان اور عالمی کرکٹ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔