Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد کے نواحی گاؤں ملوٹ کی معروف سماجی شخصیت شبیر عباسی کی ہونہار صاحبزادی عائشہ عباسی نے برطانیہ کی تاریخی قانونی درسگاہ دی آنریبل سوسائٹی آف لنکنز ان سے کامیابی کے ساتھ ”کال ٹو دی بار“مکمل کرکے بیرسٹر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لنکنز ان کی جانب سے منعقدہ ایک پروقار تقریب میں عائشہ عباسی کو باضابطہ طور پر ”کال ٹو دی بار“کا سرٹیفکیٹ عطا کیا گیاجس کے ساتھ ہی انہیں بطور بیرسٹر قانونی پیشے سے وابستہ ہونے اور عدالتوں میں پیش ہونے کا حق حاصل ہو گیا۔کال ٹو دی بار برطانیہ کے قانونی نظام میں ایک اہم پیشہ ورانہ سنگ میل تصور کیا جاتا ہے، جو امیدوار کو بیرسٹر کی حیثیت سے عملی وکالت کا اہل بناتا ہے۔اس موقع پر شبیر عباسی نے دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے سعد عباسی نے بھی حال ہی میں برطانیہ کی یونیورسٹی آف بیڈفورڈ شائر سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میرے دونوں بچے شعب قانون میں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں،میری بیٹی کی قانونی شعبے میں یہ نمایاں کامیابی نوجوان نسل، بالخصوص طالبات کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے اور یہ ہمارے خاندان، والدین، آبائی علاقے اور پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔شبیر خان عباسی نے امید ظاہر کی کہ ان کے بچے اپنی تعلیم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو آئین کی بالادستی، مظلوموں کی داد رسی اور عوامی خدمت کے لیے وقف کریں گے۔واضح رہے کہ اسی تاریخی ادارے لنکنز اِن سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے بھی قانونی تعلیم حاصل کی تھی اور 1895 میں بار ایٹ لا مکمل کیا تھا۔یہی ادارہ دنیا کی ممتاز قانونی درسگاہوں میں شمار ہوتا ہے اور یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے متعدد نامور قانون دان عالمی سطح پر نمایاں مقام رکھتے ہیں۔