اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد ویب ڈسک ،پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک پر گفتگو کی ہے جس میں مشرقِِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار نے فریقین پر زور دیا کہ وہ کشیدگی میں کمی لانے کی راہ اپنائیں اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔اُن کا کہنا تھا کہ جون 2026 میں اسلام آباد مفاہمت یادداشت پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اُنھوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنازعات کے حل اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے حصولے کے لیے بات چیت اور سفارتکاری ہی واحد راستہ ہے۔دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ کشیدگی: بحیرہ عرب اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے بعد امریکی حملوں اور ایرانی جوابی کارروائیوں کے باعث خطے میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس پر پاکستان نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *