ارشد ندیم تمغے کی دوڑ سے باہر

پاکستان سپورٹس ڈیسک،پاکستان کے نامور جیولن تھروور اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے حوالے سے حالیہ دنوں میں نویں پوزیشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔جیولن فائل کے دوران پہلے راؤنڈ میں ارشد ندیم سے فاؤل ہوا جبکہ دوسرے راؤنڈز میں ان کی سب سے طویل تھرو 77.41 میٹر کی تھی۔ تیسرے راؤنڈ میں وہ محض 75.39 میٹر طویل تھرو پھینک سکے۔ اس کے باعث ارشد ندیم چوتھے راؤنڈ کے لیے آخری آٹھ ایتھلیٹس میں کوالیفائی نہ کر سکے۔دریں اثنا گلاسگو کے جیولن فائنل میں سری لنکا کے رمیش پتھیراگے نے 89.75 میٹر کی سب سے طویل تھرو پھینک کر طلائی تمغہ جیتا۔ انڈیا کے نیرج چوپڑا نے 85.83 میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جبکہ انڈیا کے ہی یش ویر سنگھ نے 85.41 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔خیال رہے کہ ارشد ندیم 2022 کے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں 90.18 میٹر کی تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تھا جو کہ نہ صرف ایک نیا قومی بلکہ کامن ویلتھ گیمز کا بھی ریکارڈ تھا۔ اس تھرو کے بعد وہ مردوں کے جیولن تھرو میں 90 میٹر کا فاصلہ عبور کرنے والے پہلے جنوبی ایشیائی ایتھلیٹ بنے تھے۔اس سے قبل گلاسگو میں ارشد ندیم نے ساتویں پوزیشن کے ساتھ جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔جمعرات کو جیولن تھرو کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں کوئی بھی ایتھلیٹ ڈائریکٹ کوالیفیکیشن کے لیے درکار 84 میٹر کی تھرو نہ کر سکا تاہم بہترین تھرو کی بنیاد پر 12 کھلاڑی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔ان 12 ایتھلیٹس میں ارشد ندیم کا نمبر ساتواں تھا جو انھیں 78.63 میٹر کی تھرو کی بدولت حاصل ہوا۔سری لنکا کے رمیش تھرنگا 82.84 میٹر کی تھرو کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے 81.29 میٹر کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقہ کے ڈو سمٹ 80.64 میٹر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *