اداکارہ شگفتہ علی نے گووندا کو عامر خان سے بڑا پرفیکشنسٹ قرار دےدیا

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شگفتہ علی نے گووندا کو عامر خان سے بڑا پرفیکشنسٹ قرار دےدیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر اداکارہ شگفتہ علی نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ گووندا کسی منظر کو درست طریقے سے فلمانے کے لیے 25 بار ریہرسل کیا کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ گووندا سیٹ پر تاخیر سے آتے تھے، اگر شفٹ صبح 9 بجے کی ہوتی تو وہ دوپہر 1 یا 2 بجے آتے تھے، ان کے ساتھ بس یہی ایک مسئلہ تھا ورنہ وہ بہت اچھے انسان ہیں۔شگفتہ علی نے کہا کہ میں نے ان کے ساتھ تین سے چار فلمیں کی ہیں، وہ عامر خان سے بھی بڑے پرفیکشنسٹ ہیں، ڈیوڈ دھون ٹیک کو اوکے کرتے تھے پھر بھی گووندا اصرار کرتے اور دوسروں سے معذرت بھی کرتے تھے۔سینئر اداکارہ نے بتایا کہ پرفیکشن کے لیے ان کی نظر اتنی تیز تھی کہ انہیں اس بات کی بھی پرواہ نہیں ہوتی تھی کہ سامنے والا شخص تھکا ہوا ہے۔واضح رہے کہ گووندا نے کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں راجہ بابو، قلی نمبر ون، ساجن چلے سسرال، دولہے راجہ، بڑے میاں چھوٹے میاں، حسینہ مان جائے گی ودیگر شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *