Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
لاہور(کلچرل ڈیسک)اداکارہ شمیم آراءکی 10ویںبرسی آج( بدھ)5اگست کومنائی جائے گی۔1938 میں علی گڑھ میں پیدا ہونے والی شمیم آرا ءکا اصل نام پتلی بائی تھا لیکن انہوں نے فلمی لئے اپنا نام بدل کر شمیم آرا ءرکھ لیا ۔ان کی پہلی فلم کنواری بیوہ تھی ۔1960 میں شمیم آرا ءنے فلم سہیلی میں نگار ایوارڈ حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ اس کے بعد انہوں نے 80 سے زیادہ فلموں میں کام کیا جن میں پاکستان کی پہلی رنگین فلم نائلہ بھی شامل ہے۔شمیم آرا ءکی مقبول فلموں میں دیوداس، صائقہ، لاکھوں میں ایک، انارکلی، چنگاری، فرنگی، دوراہا، منڈا بگڑا جائے اور دیگر شامل ہیں۔1989 میں آنے والی پنجابی فلم تیس مار خان شمیم آرا کی بطورِ اداکارہ آخری فلم ثابت ہوئی جس کے بعد انہوں نے ہدایتکاری کے میدان میں قسمت آزمائی کی اور جیو اور جینے دو، پلے بوائے، مس ہانگ کانگ اور مس کولمبو جیسی فلمیں بنائیں۔انہوں نے اداکاری میں 6 نگار ایوارڈ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری کے لیے بھی تین نگار ایوارڈ حاصل کیے۔شمیم آرا ءطویل علالت کے بعد 5 اگست 2016 میں لندن میں78 برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔