Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ (ویب ڈیسک) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں شہید ابراہیم درانی (الکوزئی) کو قلات میں شہید کرنے کے المناک واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ابراہیم درانی گزشتہ دنوں کراچی سے کوئٹہ اپنے گھر آرہے تھے جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور ان کی لاش قلات کے علاقے رودینجو میں ملی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسلسل بدامنی، قتل وغارت، اغواء کاری، بھتہ خوری، گاڑیاں چھیننے کے واقعات کا رونماء ہونا حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی سخت ترین ناکامی ہے۔ حکومت شہریوں کو تحفظ نہیں دے پارہی جبکہ کوئٹہ سے حب چوکی تک اس وقت شاہراہ مکمل طور پر غیر محفوظ اور حکومت رٹ سے آزاد ہوچکا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی ان تمام واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت اور واقعہ میں عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتی ہے۔