Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
مظفرآباد(ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ (آج )پیر10 اگست کو ہوگا،پونچھ ڈویژن کے 2 اضلاع کے 4 انتخابی حلقوں میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، مجموعی طور پر 82 امیدوار میدان میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع حویلی میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، سابق ممبر کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید اور مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار محسن عزیز کے درمیان کاٹنے کامقابلہ متوقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق انتخابی اور سکیورٹی عملہ سمیت پولنگ میٹریل اتوار کی شام تک پولنگ سٹیشنز منتقل کر نے کا بتایاگیا ۔ رپورٹ کے مطابق ضلع باغ کے تین اور حویلی کے ایک انتخابی حلقے میں پیر کو پولنگ ہوگی۔یاد رہے کہ ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر کے مطابق ضلع باغ اور حویلی میں انتخابی مہم ہفتہ کی رات 12 بجے ختم ہوچکی ہے، انتخابی مہم کے مقررہ وقت کے اختتام کے بعد ہر قسم کی انتخابی سرگرمی پر پابندی ہے،آزاد جموں وکشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے واضح کیا کہ کہ سکیورٹی وجوہات کے باعث باغ اور حویلی کی چار نشستوں پر پہلے انتخابی عمل مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اگلے سات روز میں راولاکوٹ اور سدھنوتی کے لئے انتخابی تاریخ کا اعلان کیا جا سکتا ہے تاہم امیدواروں کو انتخابی مہم کیلئے مناسب وقت دینا ہوگا۔