Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

نوکنڈی(این این آئی)ریکو ڈک مائننگ کمپنی اے یونیورسٹی کے اشتراک سے چلنے والے ریکو ڈک اسکالرشپ فاؤنڈیشن پروگرام کے پہلے بیچ کی شاندار گریجویشن تقریب منعقد ہوئی۔پروگرام میں شامل ضلع چاغی کے 50 طلبہ میں سے 38 طلبہ نے فاؤنڈیشن سمسٹر مکمل ہونے سے پہلے ہی پاکستان کی ممتاز جامعات میں داخلہ حاصل کر لیا، جبکہ باقی 12 طلبہ ایم ڈی کیٹ کی تیاری کر رہے ہیں۔تقریب میں سی ڈی سی نوکنڈی کے چیئرمین حاجی عرض محمد بڑیچ، خان عبدالرحمن محمدزئی، سردار منظور محمدانی سمیت آر ڈی ایم سی کے سسٹین ایبلٹی مینیجر اسٹیفن ہرب، عیسیٰ طاہر، زینب نظیر اور صائمہ نے شرکت کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم بلوچستان کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔اسٹیفن ہرب نے کہا کہ آر ڈی ایم سی نوجوانوں کی تعلیم میں سرمایہ کاری اور اسکالرشپ پروگراموں کے ذریعے ان کی بھرپور معاونت جاری رکھے گی،جبکہ حاجی عرض محمد بڑیچ نے کہا کہ چاغی کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، انہیں صرف مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔پروگرام کے طلبہ کی اوسط تعلیمی کارکردگی صرف پانچ ماہ میں 33 فیصد سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گئی۔ اس شاندار کامیابی کے بعد فاؤنڈیشن پروگرام کی مدت 6 ماہ سے بڑھا کر 9 ماہ کر دی گئی ہے، جبکہ نئے بیچ کی کلاسز ستمبر 2026 سے شروع ہوں گی۔