آر اے بازار پولیس کی کارروائی، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

راولپنڈی (این این آئی)تھانہ آر اے بازار پولیس نے ڈکیتی، چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینا گیا موٹر سائیکل، نقدی، گھریلو سامان اور اسلحہ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار سرغنہ سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری، منشیات اور دیگر جرائم میں بھی ملوث رہا ہے۔ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *