Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ٹورنٹو(سپورٹس ڈیسک)پولینڈ کی ٹینس سٹار اور 6گرینڈ سلام کی فاتح آئیگا سویٹیک اور روسی ٹینس سٹار اکاترینا الیگزینڈرووااپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں جبکہ بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا،امریکا کی ٹینس کھلاڑی جیسیکا پیگولا پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 25سالہ پولینڈ کی آئیگا سیویٹیک نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 راؤنڈ میچ میں یوکرین کی حریف کھلاڑی مارٹا اولیہیوونا کوستیوک کو 1-2 سیٹس سے شکست دی آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں 25 سالہ پولینڈ کی ٹینس سٹار اور 6گرینڈ سلام کی فاتح آئیگا سویٹیک یوکرین کی حریف کھلاڑی مارٹا اولیہیوونا کوستیوک کو 6-3، 1-6 اور 2-6سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا۔ روسی ٹینس سٹار اکاترینا الیگزینڈرووانے ٹاپ 16 میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا کو 6-7(3-7)،6-4 اور 4-6 سے ہرا کر ٹاپ ایٹ راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ایک اور میچ میں روس کی ٹینس کھلاڑی ڈیانا میکسموونا شنائیڈر نے امریکا کی تھرڈ سیڈڈ حریف کھلاڑی جیسیکا پیگولا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6سے ہرا دیا۔