Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے آج 30 ستمبر 2026 کے لیے بجلی کی عارضی معطل کا اعلان دیا۔آئیسکو نے بتایا کہ فیض آباد سے گلبرگ گرین اور خواجہ کارپوریشن چوک تک مرکزی سروس روڈ کی کشادگی کے ترقیاتی کاموں کے پیش نظر 11 کے وی ٹرانسمیشن لائنوں کی منتقلی کا کام جاری ہے، جس کے باعث متعلقہ فیڈرز پر بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔متاثرہ علاقوں اور فیڈرز میں پنجاب ہاؤس، باری امام، پیر سوہاوہ، سید پور، سروس روڈ، سوہان، ہائی وے، ضیاء مسجد اور اقبال ٹاؤن فیڈرز ، راولپنڈی کینٹ آپریشن سرکل: کلیال، شاہ پور، اڈیالہ، کھسالہ، ہمایوں-I، ڈھوک نور، گلشن آباد، روز لین، اڈیالہ جیل، شائیگان، ڈیفنس روڈ، عسکری-14، پی جی ایچ ایس اور ثمر زار فیڈرز شامل ہیں۔آئیسکو انتظامیہ نے بجلی کی عارضی معطلی سے صارفین کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت کا اظہار کرتے ہوئے ترقیاتی اور دیکھ بھال کے اس کام کے دوران تعاون کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے آئیسکو کا قیام 1998 میں عمل میں آیا تاکہ اس وقت کے واپڈا کے اسلام آباد ایریا الیکٹرسٹی بورڈ کے اثاثوں اور ذمہ داریوں کو سنبھالا جا سکے۔آئیسکو اٹک سے جہلم اور دریائے سندھ سے لے کر کشمیر میں دریائے نیلم تک کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی اور تقسیم کی ذمہ دار ہے ، یہ ادارہ تقریباً 42 لاکھ (4.2 ملین) صارفین کو براہِ راست خدمات فراہم کرتا ہے اور 6 اضلاع کے ڈھائی کروڑ (25 ملین) سے زائد لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کرتا ہے۔