Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کے صوبائی صدر نور زمان کاکڑ،جنرل سیکرٹری حاجی ابراہیم زہری،نائب صدر حضرت علی اچکزئی،اسلم کھیتران،خالد جاوید،بی ڈی اے کے صدر میر عارف بنگلزئی،یعقوب مندوخیل،سردار عبدالغنی قمبرانی اوردیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بی ڈی اے کو ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے کیونکہ بی ڈی اے بلوچستان کا ایک واحد تاریخی اور ترقیاتی ادارہ ہے صوبہ بھر میں بلوچستان کی تعمیرو تقی میں نمایاں کردارادا کر راہ ہے۔انہوں نے کہاکہ چند افراد کی مبینہ بدعنوانی کو جواز بناکر پورے ادارہ کو ختم کرنا سراسر نا انصافی کے مترادف ہے بلکہ ادارے کو ختم کرنے سے سینکڑوں ملازمین بے روزگار ہوجائیں گے بی ڈی اے میں اچھے،ایماندار،تجربہ کار انجینئروں اورافسران کی تعداد موجود ہے۔