آزاد شاہین فٹ بال کلب نے جمیل شہید فٹ بال کلب کو 0-3 گول سے ہرا دیا

کراچی (سپورٹس ڈیسک)آزاد شاہین فٹ بال کلب نے جمیل شہید فٹ بال کلب کو 0-3 گول سے ہرا دیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن (کیماڑی)کے جنرل سیکرٹری اسلام الدین کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ مجاہد گرانڈ مومین آباد، کراچی میں جاری ٹورنامنٹ کا ایک اہم میچ آذاد شاہین کلب اور جمیل شہید کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ وقفے تک آذاد شاہین کلب کو جمیل شہید کلب کے خلاف 0-1 گول سے برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں آذاد شاہین کلب نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 0-3 کردیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے بلال، شان اور وحید نے ایک، ایک گول کیا۔ جمیل شہید کلب کے کھلاڑیوں نے میچ میں مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *