کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، دبئی سے آنےوالے مسافر سے قیمتی سامان برآمد

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کر کے دبئی سے آنے والے مسافر سے قیمتی سامان برآمد کرلیا۔کسٹم ذرائع کے مطابق دبئی سے آنے والے مسافر سے 29 کیمرے اور 5 کیمرا لینز برآمد ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 19 ڈیجیٹل کیمرے، 10 فٹنس بینڈز سمیت دیگر الیکٹرانک اشیاءبرآمد ہوئی ہیں، مسافر سے برآمد ہونے والے سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 55 لاکھ روپے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *