Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ (این این آئی) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں سانحہ 8اگست2016، صوبے کے نامور وکلاء جنہوں نے عدلیہ کی آزادی، وقار، جمہوریت، جمہوری نظام اور آئینی سیاسی حقوق اور انسانی آزاد یوں کیلئے قربانیاں دی تھیں۔انکی دسویں برسی پر پارٹی انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جب آمرانہ قوتوں کی جانب سے عدلیہ پر حملہ ہوا اور عدلیہ اور اس کے ججوں کی بے توقیری کی گئی پشتونخوامیپ نے سیاسی جمہوری وطن دوست پارٹیوں کے ساتھ ملکر اپنے قومی،سیاسی، جمہوری آئینی حق کا دفاع کیا اور پشتونخوامیپ آج ملک کی جمہوری صف کی پہلی پارٹی بن گئی ہے اور محمودخان اچکزئی اپوزیشن صف کے عظیم لیڈربن چکے ہیں اور آج بھی ان کی قیادت میں ملک میں آئین کی بحالی، پارلیمنٹ کی خودمختاری،جمہورکی حکمرانی، قوموں کی برابری پر مبنی حقیقی جمہوری فیڈریشن کے قیام،عدلیہ ومیڈیا کی آزادی اور ملکی اداروں کو آئینی دائرہ کار میں اپنے فرائض کا پابند بنانے کے لئے جدوجہد جاری ہے۔ بیا ن میں کہا گیا ہے کہ آج ملک ہمہ جہت بحرانوں میں گر چکا ہے، ملکی ادارے مفلوج ہوچکے ہیں یا مفلوج کرانے کا عمل جاری ہے۔ کاروبارو روزگار ختم ہوچکا ہے۔ اختیارات افراد واشخاص زورزبردستی سے اپنے ساتھ رکھ رہے ہیں۔سویلین اتھارٹی ختم کردی گئی ہے، آئین پائمال ہوچکا ہے، میڈیا کی آزادی ختم کردی گئی، معاشرے کے مثبت اقدارکو پائمال کرکے منفی معاشرتی اقدار کو فروغ دیا جارہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بربادی کی اس صورتحال ملک میں حقیقی جمہوریت، جمہوری روایات، آئین اور آئینی اداروں کو ادارتی اختیارات کا پابند بنانے والے قوتوں، سیاسی جمہوری کارکنوں اور جذبہ حریت سے سرشار جانثاروں کی زندگیاں ختم کرنے کا عمل جاری ہے۔ بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ جزبہ حریت سے سرشار سیاسی جمہوری کارکنوں، مایہ ناز وکلاء، جمہوریت پسند، وطن دوست کارکنوں کا قتل دراصل ملک میں سیاسی جمہوری فکر پر حملہ تھااور پشتونخوا میپ ان سیاسی، جمہوری، وطن دوست وکلاء کے قربانیوں پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کی قربانیوں کو دیر تک یاد رکھا جائے گا۔