Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپیئن شپ(آج) ہفتہ، 8 اگست سے لیزر سٹی باؤلنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں شروع ہو گی۔گزشتہ روز پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹرائیس ایونٹ اور انٹر سکول کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام یہ مقابلے 2003 سے ہر سال جشن آزادی کے موقع پر منعقد ہو رہے ہیں۔