Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
راولپنڈی (ویب ڈیسک)آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر انٹرن شپ پروگرام 2026ء کے تحت چانسلر الغزالی یونیورسٹی مفتی عبد الرحیم کی خصوصی نشست منعقد ہوئی، جس میں پاکستان بھر کے 21سٹیشنز سے شریک 6ہزار 150سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ مفتی عبد الرحیم نے اپنے خطاب میں نظری پاکستان، ریاست کی اہمیت، فتنہ الخوارج اور قومی سلامتی کے موضوعات پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ کی عظیم نعمت اور امانت ہے، جس سے محبت، اس کی حفاظت اور ترقی ہر شہری کی دینی و قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن، انصاف، عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ ریاست اور حکمرانوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، مضبوط اور پرامن معاشرہ ریاستی ذمہ داریوں کی موثر ادائیگی سے ہی قائم ہو سکتا ہے۔نشست کے دوران مفتی عبد الرحیم نے فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو عظیم دینی اور قومی فریضہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں، جبکہ اسلام امن، بے گناہ جانوں کے تحفظ اور فساد کے خاتمے کی تعلیم دیتا ہے۔چانسلر الغزالی یونیورسٹی نے غزو احد میں حضرت امِ عمارہ کی جرات اور قربانی کو خواتین کے معاشرے اور قومی سلامتی میں موثر کردار کی عملی مثال قرار دیا۔