Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد(ویب ڈیسک} ارشد چائے والا نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔جمعرات کو ارشد چائے والا کے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد محب وطن پاکستانی ہیں،انہیں عدالتی آرڈر پر شناختی کارڈ مل چکا ہے، اب پاسپورٹ کے حصول کیلئے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے عدلیہ نے شناختی کارڈ کے حوالے سے انصاف دیا اور بنیادی حقوق دلوائے اسی طرح پاسپورٹ والے مقدمے میں بھی کامیابی ہوگی۔درخواست میں ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور وفاقی وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔