جولائی 2026ء میں 5ہزار 438نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، نیا ریکارڈ قائم ملائیشیا، متحدہ عرب امارات اور چین کی کمپنیاں کاروباری سرگرمیوں کے لیے پاکستان منتقل ہوئیں، ایس ای سی پی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان میں جولائی کے دوران نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کے مطابق جولائی 2026ء میں مجموعی طور پر 5ہزار 438نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔ ایس ای سی پی کے مطابق 5بین الاقوامی کمپنیوں نے بھی پاکستان میں اپنے دفاتر قائم کیے ہیں۔ ملائیشیا، متحدہ عرب امارات اور چین کی کمپنیاں کاروباری سرگرمیوں کیلئے پاکستان منتقل ہوئیں، جبکہ نئی رجسٹرڈ ہونے والی 112کمپنیوں میں غیر ملکی ڈائریکٹرز بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق رجسٹرڈ کمپنیوں میں 3ہزار 148پرائیویٹ لمیٹڈ، 2ہزار 117سنگل ممبر کمپنیاں، 127لمیٹڈ لائبیلٹی کمپنیاں، 28غیر منافع بخش تنظیمیں اور 18پبلک کمپنیاں شامل ہیں۔ایس ای سی پی کے مطابق سب سے زیادہ 51فیصد کمپنیاں پنجاب میں رجسٹرڈ ہوئیں، جہاں مجموعی تعداد 2ہزار 756 رہی۔ اسلام آباد میں ایک ہزار 53، سندھ میں 864، خیبرپختونخوا میں 450، گلگت بلتستان میں 180 اور بلوچستان میں 135نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق شعبہ وار رجسٹریشن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سرفہرست رہا، جہاں ایک ہزار 8نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ اس کے علاوہ ٹریڈنگ کے شعبے میں 845، سروسز میں 638، کنسٹرکشن میں 348، فوڈ اینڈ بیوریجز میں 256، سیاحت میں 207، ای کامرس میں 181، ایجوکیشن میں 165، رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ میں 162اور کارپوریٹ ایگری کلچر میں 145نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *