پی ایف ایف نے ضلعی فٹبال چیمپئن شپ کے سیف گارڈنگ فوکل پرسنز کے لیے سیف گارڈنگ پروگرام کا آغاز کر دیا

 اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) ضلعی فٹبال چیمپئن شپ کے سیف گارڈنگ فوکل پرسنز کے لیے اپنے سیف گارڈنگ پروگرام کا آغاز 11 اگست کو منعقد ہونے والی پہلی آن لائن ورکشاپ سے کرے گی۔ یہ اقدام پاکستان میں فٹبال کے اندر کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کو مزید مضبوط بنانے اور سیف گارڈنگ کے عالمی معیارات کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق چونکہ ضلعی فٹبال چیمپئن شپ میں 18 سال سے کم عمر کھلاڑی بھی شرکت کریں گے، اس لیے فیڈریشن نے ملک بھر میں ایک جامع سیف گارڈنگ نیٹ ورک قائم کیا ہے تاکہ مقابلوں کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کے تحفظ، سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔سیف گارڈنگ سے مراد ایسے اقدامات اور طریق? کار ہیں جن کا مقصد بچوں اور دیگر کمزور افراد کو ہر قسم کے استحصال، بدسلوکی، غفلت اور نقصان سے محفوظ رکھنا اور انہیں محفوظ، باعزت اور شمولیتی ماحول میں فٹبال کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔اس مقصد کے لیے پی ایف ایف نے قبل ازیں چیمپئن شپ میں شریک 124 اضلاع سے ایک ایک سیف گارڈنگ فوکل پرسن نامزد کرنے کی درخواست کی تھی۔ نامزدگیوں کی مکمل جانچ پڑتال اور بیک گراو ¿نڈ ویریفکیشن کے بعد پہلے مرحلے میں 15 اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے، جبکہ باقی اضلاع کے نمائندوں کو آئندہ مراحل میں تربیت فراہم کی جائے گی۔افتتاحی ورکشاپ کی قیادت پی ایف ایف کی سیف گارڈنگ آفیسر عروج سہیل کریں گی، جو فیفا سے تربیت یافتہ اور سرٹیفائیڈ ہیں۔ ورکشاپ میں ضلعی فوکل پرسنز کو فیڈریشن کی سیف گارڈنگ پالیسی، رپورٹنگ کے طریقہ کار اور ان پالیسیوں پر مو ¿ثر عمل درآمد سے متعلق عملی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں سیف گارڈنگ کے معیارات کو مو ¿ثر انداز میں نافذ کر سکیں۔پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی نے کہا کہ سیف گارڈنگ، پاکستان میں عالمی معیار کے فٹبال نظام کی تشکیل کے لیے فیڈریشن کے وڑن کا بنیادی ستون ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں فٹبال کی ترقی کے ہمارے سفر کا مقصد صرف مزید مقابلوں کا انعقاد نہیں بلکہ انہیں اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیار کے مطابق منعقد کرنا بھی ہے۔ بچوں اور نوجوان کھلاڑیوں کا تحفظ اسی عزم کا بنیادی حصہ ہے۔انہوںنے کہاکہ مضبوط طرزِ حکمرانی کی بنیاد انسانوں کے تحفظ پر قائم ہوتی ہے۔ پورے فٹبال ڈھانچے میں سیف گارڈنگ کو مو ¿ثر انداز میں نافذ کر کے ہم ایک ایسا نظام تشکیل دے رہے ہیں جو زیادہ محفوظ، زیادہ پیشہ ورانہ اور کھلاڑیوں، والدین اور معاشرے کے اعتماد پر پورا اترنے والا ہو۔پی ایف ایف کے چیف آپریٹنگ آفیسر شاہد کھوکھر نے کہا کہ یہ پروگرام فیڈریشن کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ سیف گارڈنگ کے عالمی معیارات کو ملک بھر میں عملی طور پر نافذ کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ ہر بچے کو محفوظ ماحول میں فٹبال کھیلنے کا حق حاصل ہے،ہر شریک ضلع میں سیف گارڈنگ فوکل پرسنز کی تربیت کے ذریعے ہم ایک ایسا قومی نیٹ ورک تشکیل دے رہے ہیں جو ہماری پالیسیوں سے مکمل آگاہ ہو، خدشات سے مو ¿ثر انداز میں نمٹنا جانتا ہو اور عملی طور پر سیف گارڈنگ کے اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنا سکے۔انہوںنے کہاکہ “پاکستان فٹبال فیڈریشن سیف گارڈنگ کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ملک بھر میں سیف گارڈنگ کے اصولوں کو یکساں طور پر سمجھا جائے، ان پر مو ¿ثر عمل درآمد ہو اور ان کی مکمل پاسداری کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *