براڈ پیک حادثہ،8 لاشیں مل گئیں، ایک تک رسائی مشکل، 2 کی تلاش جاری

 اسلام آباد (ویب دیسک)صدر الپائن کلب نے کہا ہے کہ براڈ پیک کی تاریخ کا بہت بڑا حادثہ پیش آیا، 9 لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر الپائن کلب نے کہا کہ پہلے دن دو افراد کی لاشیں نکالی گئیں اور تیسرے کے کچھ جسمانی اعضا برآمد ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے دن نیپال سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما اور عمانی خاتون کی لاشیں نکالی گئیں۔ پاک فوج نے ہیلی کاپٹر مہیا کیے اور پانچ لاشیں منتقل کی گئیں۔صدر الپائن کلب آف پاکستان نے کہا کہ آج 4 نیپالی کوہ پیماں اور ایک چینی کوہ پیما کی لاشیں منتقل کی گئیں۔انہوںنے کہاکہ ایک اور کوہ پیما کی لاش کی شناخت ہوئی مگر وہ ناقابلِ رسائی علاقے میں تھی جبکہ دیگر 2 کوہ پیماں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *