Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کراچی (ویب ڈیسک)کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے پولیس مقابلہ، اقدامِ قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں ملزم شاہ زیب کی ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے پولیس مقابلہ، اقدامِ قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے دو مقدمات میں ملزم شاہ زیب کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 70،70 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں پر پولیس پر فائرنگ کرنے کا الزام ہے۔دفاعی وکیل نے مو قف اختیار کیا کہ ملزم کے قبضے سے کوئی پستول برآمد نہیں ہوا اور اس پر جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف 30 مئی 2026ءکو تھانہ شارع فیصل میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔