Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
پشاور(سپورٹس ڈیسک)خیبرپختو نخوا آرچری ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری اور انٹرنیشنل آرچری کوچ سارہ خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آرچری کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں آرچری کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کھیلنے کے مخصوص جگہ اور سہولیات اور وسائل کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھیل حکومت اور سپانسرز کی معاونت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا لیکن خیبرپختو نخوا آرچری ایسوسی ایشن اپنی مدد آپ کے تحت فری ٹریننگ کے ساتھ ساتھ کھیلنے کا سامان بھی مہیا کرتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سارہ خان نے کہا کہ ہماری بھی دوسرے صوبوں کی طرح خواہش ہے کہ خیبر پختونخوا آرچری ایسوسی ایشن کسی بڑے ٹورنامنٹ یعنی قومی سینئر یا جونئیر آرچری چیمپئن شپ کی میزبانی کرے۔