Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے نیشنل پارٹی کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی خیرجان بلوچ کے قریبی عزیز میرعبدالغفور کے گھر پر آواران میں حملہ کو دہشت گردی اور چادر و چار دیواری کی بے حرمتی بلوچ روایات کی پامالی قرار دیتے ہوئے واضع کیا ہے کہ خیرجان بلوچ کے خاندان پر یہ پہلا حملہ نہیں بلکہ بارہا اس قسم کے حملے ہوئے ہیں جن میں خیرجان بلوچ کے بھائی ڈاکٹر شفیع بزنجو سمیت خاندان کے دس کے قریب افراد شہید ہوگئے ہیں رات میں حملے میں بھی میر عبدالغفور کے فرزند عبدالمحدود شہید جبکہ دوسرے فرزند عبدالعابد شدید زخمی ہوگئے ہیں لیکن خیرجان بلوچ مستقل مزاجی و تندہی سے نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے پرامن سیاسی و جمہوری سیاسی عمل کا حصہ ہیں اور حصہ رہینگے اس قسم کی دہشت گردی سے ان کے حوصلے پست نہیں کیئے جاسکے البتہ یہ عمل کھلی دہشت گردی ہے جو بلوچستان میں خانہ جنگی کا پیش خیمہ ہے نیشنل پارٹی ایک جمہوریت پسند قوم دوست و عوام دوست سیاسی جماعت ہے اور ہرقسم کے دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے پارٹی خیرجان بلوچ اور ان کے خاندان کو مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے عمل کو لھلی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور مذمت کی ہے خیرجان بلوچ اور میر عبدالغفور سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید عبدالمحدود کے درجات کی بلندی کےلیئے دعا کی ہے۔